نوجوان ٹیم انگلینڈ میں اچھا کھیلے گی، چیمپینز ٹرافی جیتے گی، مصباح الحق

 نوجوان ٹیم انگلینڈ میں اچھا کھیلے گی، چیمپینز ٹرافی جیتے گی، مصباح الحق

کراچی:  پاکستان ٹیسٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ  پاکستان کرکٹ ٹیم کی اچھی کارکردگی کے لیے پرامید ہوں.انہوں نے کہا کہ صرف ایک ہی میچ یا سیریز نہیں بلکہ پاکستان کے لیے ہر میچ اور سیریز اہمیت کی حامل ہے.

انہوں نے مزید کہا کہ امید کرتا ہوں نوجوان ٹیم انگلینڈ میں اچھا کھیلے گی، چیمپینز ٹرافی جیتے گی .سرفراز بحیثیت کپتان اچھے فیصلے کررہے ہیں .سرفراز اچھے فیصلے لے رہا ہے، کھلاڑیوں کو اچھا استعمال کر رہا ہے. جیسا سرفراز ٹیم کو لے کر چل رہا ہے، مستقبل اچھا ہے . اگر ہم ہمت بڑھائیں گے تو کپتان اور کھلاڑی اچھی کارکردگی دکھائیں گے . پاکستان اور بھارت کے میچ نہ ہونے کی وجہ بتاتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ سب کو پتا ہے پاکستان اور بھارت کے میچز کیوں نہیں ہوتے، سیاسی مسئلہ ہے .پاکستان اور بھارت کا میچ ہمیشہ اہم ہوتاہے.