امریکہ میں جوڑا اپنا 6 ماہ کا بچہ فروخت کرتے ہوئے گرفتار

امریکہ میں جوڑا اپنا 6 ماہ کا بچہ فروخت کرتے ہوئے گرفتار

واشنگٹن: امریکہ میں ایک جوڑا اپنا بچہ فروخت کرتے ہوئے گرفتار کر لیا گیا۔ امریکی ریاست ٹینیسی میں 37 سالہ ڈیانا گریر اور 26 سالہ جان ڈیوڈ کین کو3 ہزار ڈالر کے عوض اپنے 6 ماہ کے بچے کو آن لائن سائٹ کریگز لسٹ کی مدد سے سادہ لباس میں ملبوس پولیس افسر کو بیچتے ہوئے گرفتار کر لیا گیا۔


ایک اور جوڑے نے گرین کاو ٹی کے شیرف کے دفتر کو بچے کی فروخت کے لیے آن لائن دیے جانے والے اشتہار سے مطلع کیا تھا۔شیرف پیٹ ہینکز نے کہا کہ ایک پولیس افسر نے اپنی شناخت ظاہر کیے بغیر اس جوڑے سے رابطہ کیا اور ان سے ایک ویران جگہ ملاقات کی، جس کے دوران انھوں نے اپنے بچے کا سودا کیا۔