رئیس فلم کے گانے ”ظالما“ نے یوٹیوب پر دھوم مچا دی

رئیس فلم کے گانے ”ظالما“ نے یوٹیوب پر دھوم مچا دی

ممبئی: بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان اور پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان کی گزشتہ فلم ”رئیس “ نے جہاں باکس آفس شاندار کمائی کی تو وہی اس فلم کے گانے ”ظالما“ نے بھی ریکارڈ قائم کر لیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ فلم رئیس کا گانا ”ظالما“ یوٹیوب پر اب تک 1 ارب سے زائد مرتبہ دیکھا جا چکا ہے۔ ماہرہ خان نے اس پر خوشی کا اظہار بھی کیا اور اپنے انسٹاگرام اکاو¿ نٹ پر اس گانے کا کلپ بھی اپ لوڈ کرتے ہوئے کہا کہ یہ گانا 100 ملین سے بھی زائد مرتبہ دیکھا جا چکا ہے۔ گانا ریلیز کرنے والی کمپنی زی میوزک کمپنی نے بھی اس پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔

860e1526adec765b02ef32de30bab12b