سیریز نہ کھیلنے پر پاکستان نے بھارت کیخلاف قانونی کارروائی کرنے کا فیصلہ کر لیا

سیریز نہ کھیلنے پر پاکستان نے بھارت کیخلاف قانونی کارروائی کرنے کا فیصلہ کر لیا

لاہور: لاہور میں چیرمین پی سی بی شہریار خان کی پریس کانفرنس کرتے ہوئے اعلان کیا کہ پاکستان کیساتھ طے شدہ سیریز نہ کھیلنے پر  بھارت کے خلاف قانونی کارروائی کریں گے ۔سمجھوتے کے تحت 6سیریز کھیلنی تھیں.پاک بھارت کرکٹ سیریز کا کوئی امکان نہیں. 

پہلے بھارتی کرکٹ بورڈ کونوٹس دیں گے . لیکن اگر انہوں نے نوٹس کے باجود کوئی سیریز نہ کھیلی تو قانونی چاری جوئی کے علاوہ کوئی راستہ نہیں بچے گا ۔ایم او یو سائن ہونے کے باوجود 6 میں سے 2 سیریز ضائع ہو چکیں .ہماراکیس مضبوط ہے،ہمارادس لاکھ ڈالرکانقصان ہوچکا ہے ۔ جون میں آئی سی سی کے اجلاس میں نئے آئین کو حتمی شکل دے دی جائے گی . اپریل میں آئی سی سی کی میٹنگ ہوگی  .بھارت سے سیریز کا معاملہ آئی سی سی اجلاس میں بھی اٹھائیں گے.بگ تھری معاملہ، آئی سی سی کے پاس دیگر ممالک کی جانب سے تجاویز آ گئی ہیں.بگ تھری کو قائم رکھنے کی مخالفت کریں گے ۔جائلز کلارک کا پی ایس ایل فائنل میں آنا خوش آیند رہا  . ارو وہ بہت خوش ہو کر گئے تھے ۔ آئی سی سی سمیت8 ممالک کےسیکیورٹی ایڈوائزرآئے،مطمئن ہوکرگئے.

دنیا میں 5بائیو مکینیکل لیب ہیں ،چھٹی پاکستان میں ہوگی .انہوں نے کہا کہ پی ایس ایل تھری کا فائنل لاہور میں ہو گا لیکن اس  کے میچز ایک سے زیادہ شہروں میں کھیلے جائیں گے. شہروں کا فیصلہ بعد میں کیا جائے گا.