سونے اور ہیرے سے بنا نایاب انڈا ،جسکی قیمت جان کر سب کے ہوش اڑ گئے

سونے اور ہیرے سے بنا نایاب انڈا ،جسکی قیمت جان کر سب کے ہوش اڑ گئے

سونے اور ہیرے سے بنا نایاب انڈا ،جسکی قیمت جان کر سب کے ہوش اڑ گئے

لندن: برطانیہ میں ایک بیش قیمت  انڈے کو فروخت کے لیے پیش کیا  گیا جسے ایسٹر ایگ کا نام دیا گیا ہے، اس خوبصورت انڈے کی مالیت 2 لاکھ 15 ہزار پاؤنڈز مقرر کی گئی۔یہ انڈا 18 قیراط وائٹ گولڈ سے تیار کیا گیا، جس پر 910 ہیرےسے کام کیا گیا ہے واائٹ گولڈ اور ہیرے کے علاوہ یہ انڈا اور بھی بہت قیمتی چیزوں کیساتھ تیار کیا گیا ہے۔

 مارسل کنوبلکا کہنا تھا کہ  اس انڈے کے ساتھ گلے کی چین بھی دی جائے گی اور اسے لاکٹ کی طرح گلے میں پہنا جاسکے گا.اس انڈے کو کھولا بھی جاسکتا ہے جس میں دو تصاویر بھی نصب کرنے کی جگہ دی گئی ہے.

انہوں نے مزید کہا کہ انڈا زندگی کا ذریعہ ہے اس لیے اس لاکٹ کو انڈے کی شکل دی گئی، جو کہ زندگی، ہم آہنگی، امن اور محبت کی نمائندگی کی علامت ہے.