زرمبادلہ کے ذخائر 22 ارب سے گھٹ کر 21 ارب ڈالر کی سطح پر آ گئے

زرمبادلہ کے ذخائر 22 ارب سے گھٹ کر 21 ارب ڈالر کی سطح پر آ گئے

کراچی: ملکی زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر 22ارب ڈالر سے گھٹ کر21ارب ڈالر کی سطح پر آ گئے ہیں۔

سٹیٹ بینک کی جانب سے اعدادوشمار کے مطابق 24مارچ کو زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر کی مالیت21ارب79کروڑ 59لاکھ ڈالر ریکارڈ کی گئی تاہم غیرملکی قرضوں کی ادائیگی کی وجہ سے زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر کی مالیت 23 کروڑ ڈالر کی کمی سے 16ارب73کروڑ 3لاکھ ڈالر رہ گئی۔

 کمرشل بینکوں کے ذخائرمیں57کروڑ59لاکھ کی کمی دیکھنے میں آئی جس سے کمرشل بینکوں کے پاس موجود زرمبادلہ ذخائر 5ارب 8کروڑ 97لاکھ ڈالر سے کم ہو کر5ارب6کروڑ56لاکھ ڈالر رہ گئے ۔

مصنف کے بارے میں