فلم ’’رئیس‘‘ کی تشہیری مہم کے دوران ایک شخص کی ہلاکت والے معاملے میں کنگ خان کو پولیس نے طلب کرلیا

ریلوے اسٹیشن پر بھگدڑ مچنے سے ایک شخص کی ہلاکت والے معاملے میں کنگ خان کو پولیس نے طلب کرلیا

 فلم ’’رئیس‘‘ کی تشہیری مہم کے دوران ایک شخص کی ہلاکت والے معاملے میں کنگ خان کو پولیس نے طلب کرلیا

ممبئی: بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کو فلم ’’رئیس‘‘ کی تشہیری مہم کے دوران ریلوے اسٹیشن پر بھگدڑ مچنے سے ایک شخص کی ہلاکت ہونے پر انہیں مشکلات کا  سامنا کرنا پڑرہا ہے۔

شاہ رخ خان کی فلم ’’رئیس‘‘ تو کامیاب ہوچکی لیکن فلم کی وجہ سے اداکار مشکل میں پھنس کر رہ گئے ہیں۔ جس میں اب انہیں پولیس نے طلب کیا ہے۔

عدالت نے پولیس کو 45 روز میں تحقیقات مکمل کرکے رپورٹ جمع کرانے کی ہدایت کی ہے جس پر پولیس نے پھرتی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کنگ خان اور پروڈیوسر کو تفتیش کے لیے طلب کرلیا جب کہ سمن میں شاہ ر خ خان کو 7 روز میں بیان ریکارڈ کرانے کی مہلت دی ہے۔