روسی فوجی وفد کا وزیرستان میں وانا اور میران شاہ کا دورہ

روسی فوجی وفد کا وزیرستان میں وانا اور میران شاہ کا دورہ

راولپنڈی: روسی فوجی وفد نے وزیرستان میں وانا اور میران شاہ کا دورہ کیا ۔ آئی ایس پی آر کے مطابق روسی فوجی وفد کی قیادت ڈپٹی چیف آف جنرل سٹاف اسراکوف سرگئی نے کی روسی وفد کو فاٹا میں دہشتگردوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائیوں کے بارے میں آگاہ کیا گیا ۔

معزز وفد کو پاک افغان سرحدی انتظامات پر بھی بریفنگ دی گئی ۔ وفد کو علاقے میں پائیدار استحکام کیلئے سماجی واقتصادی ترقیاتی منصوبوں پر بھی بریفنگ دی گئی ۔ دونوں ممالک کی فضائی افواج میں باہمی ٹریننگ اور مشترکہ مشقوں کے انعقاد پر گفتگو ہوئی ۔ روسی فوجی وفد نے دہشتگردی کے خلاف پاک فوج کی کامیابیوں اور خطے میں استحکام لانے میں بھی پاک فوج کی کوششوں کو سراہا اور کہا کہ خطے میں استحکام اور خوشحالی کیلئے پاکستان ، چین اور روس کا عظیم اتحاد ہوسکتا ہے۔ کورکمانڈر پشاور لیفٹیننٹ جنرل نذیر احمد بٹ بھی روسی وفد کے ہمراہ تھے ۔