بریڈ ہوج نے ویرات کوہلی اور شائقین سے معافی مانگ لی

بریڈ ہوج نے ویرات کوہلی اور شائقین سے معافی مانگ لی

 نئی دہلی : ویرات کوہلی  نے آئی پی ایل کھیلنے کیلئے آخری ٹیسٹ کھیلنے کا انکار کیا ۔ یہ بیان تھا آسٹریلین کرکٹر بریڈ ہوج کا ، جس کے بعد ان پر انڈین میڈیا کی جانب سے کافی تنقید کی گئی ۔اپنے اس بیان کے بارے میں بریڈ ہوج نے کوہلی سے معذرت کر لی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق بیڈ ہوج نے اپنے بیان میں معذرت کرتے ہوئے کہا کہ  میرا مقصد کوہلی کی توہین کرنا نہیں تھا، یہ ایک ہلکا پھلکا بیان تھا۔ کوہلی ایک شاندار کرکٹر ہیں اور ایک پروفیشنل کی حیثیت سے میں ان کی دل سے قدر کرتا ہوں۔ اور انہوں نے شائقین کرکٹ سے بھی معذرت کی ہے۔
اس سے قبل ویرات کوہلی نے کندھے کی انجری کے باعث دھرم شالہ ٹیسٹ میں شرکت نہیں کی تھی اور کہا تھا کہ انہیں 100 فٹ ہونے کیلیے کچھ ہفتے کا وقت درکار ہے، جس پر بریڈ ہوج نے کہا تھا کہ ویرات کوہلی نے آئی پی ایل تک مکمل طور پر فٹ ہونے کیلیے میچ میں شرکت نہیں کی تھی جس پر انہیں سوشل میڈیا پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا۔