ایف بی آر دفاتر میں 3 ماہ تک چھٹیوں پر پابندی عائد

لاہور : فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر ) نے ما تحت اداروں کیلئے ہر قسم کی چھٹیوں پر 3 ماہ تک پابندی عائد کردی۔

ایف بی آر دفاتر میں 3 ماہ تک چھٹیوں پر پابندی عائد

لاہور : فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر ) نے ما تحت اداروں کیلئے ہر قسم کی چھٹیوں پر 3 ماہ تک پابندی عائد کردی۔
تفصیلات کے مطابق ایف بی آر نے تمام ریجنل چیف کمشنر اور چیف کلکٹرز کو اس حوالے سے سرکلر بھی جاری کردیا، ایف بی آر نے تیسری سہ ماہی کا بجٹ حساب پورے کرنے کیلئے کسٹمز اور ان لینڈ ریونیو سروسز کے افسران کی چھٹیاں بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
ایف بی آر نے ممبر ان لینڈ ریونیو اور ممبر کسٹمز کو بھی سرکلر پر سختی سے عملدرآمد کرانے کا حکم دے دیاسرکلر کے مطابق 30 جون تک کسی افسر کوئی چھٹی نہیں ملے گی، ایکس پاکستان رخصت سمیت ہر قسم کی چھٹیوں پر پابندی کا اطلاق ہوگاذرائع کے مطابق ایف بی آر میں ایک ہفتے میں دو چھٹیاں ہوتی ہیں اب اس میں سے بھی ایک چھٹی ختم کرنے کی تجویز پر غور کیا جارہا ہے۔