اپیل کے نئے اوپریٹنگ سسٹم میں ایسے فیچر کہ آپ جھوم اٹھیں گے

لاہور : مایہ ناز ٹیکنالوجی کمپنی ”ایپل “ نے اپنے آئی فون صارفین کے لیے جدید آئی او ایس 10.3متعارف کرا دیا ہے ۔ آئی فون کی اس اوپریٹنگ سسٹم میں ایسی اپڈیٹس شامل کی گئی ہیں کہ صارفین خوشی سے جھوم اٹھیں گے۔

سٹوریج سپیس میں اضافہ
آئی فون کے نئے آئی او ایس میں سٹوریج سپیس کو بڑھا دیا گیا ہے ،آئی او ایس کے نئے وریڑن میں ایپل فائلز سسٹم کو ایچ ایف ایس سے تبدیل کردیا گیا ہے ،اس فیچر سے آئی فون فائلز کی سٹوریج سپیس کم ہو جائے گی جس کے نتیجے میں صارفین کے موبائل میں سٹوریج کیپسٹی بڑھ جائے گی۔

فائنڈ مائی ائیر پوڈز
آئی فون کے نئے وائر لیس ہیڈ فون استعمال کرنے والے افراد کے لیے یہ فیچر سب سے زیادہ کار آمد ہے۔فائنڈ مائی ایئر پوڈ ٹول سے صارفین کو ائیر پوڈ ڈھونڈنے میں آسانی ہو گی کیو نکہ اس فیچر سے ائیر پوڈ کی آخری لوکیشن یا ایک زور دار آواز سے ائیر پوڈ کی پوزیشن کا پتہ چلا جائے گا۔

ویدر ان میپ
آئی او ایس 10.3میں موبائل کی سکرین کے نیچے سیدھی طرف ویدر آئیکون نظر آئے گا ،اس ایڈیشن میں میپ کے ذریعے صارفین کسی بھی علاقے کے موسم کی صورتحال کے بارے میں بھی جان سکتے ہیں۔نئے وریڑن میں ویدر ایپ کو ایپل میپ کے ساتھ ضم کر کے صارفین کے لیے بڑی سہولت متعارف کرائی ہے۔

ایپل آئی ڈی پروفائل
آئی او ایس صارفین اب سیٹنگ مینو کے ٹاپ پر نیو پرو فائل سیکشن دیکھ سکتے ہیں۔اب آئی فون پروفائل سے آئی کلا?ڈ ،آئی ٹیون ،ایپ سٹور اور فیملی شیئرنگ کی معلومات کو ایک جگہ پر اکٹھا کردیا گیا ہے۔آئی فون پروفائل میں آپ کے موبائل کے ساتھ لنک دیگر آئی فونز کے بارے میں بھی معلومات مل سکیں گی۔