اکشے کمار کا اصل نام سن کر سب کے ہوش اڑ گئے

اکشے کمار کا اصل نام سن کر سب کے ہوش اڑ گئے

اکشے کمار کا اصل نام سن کر سب کے ہوش اڑ گئے

ممبئی: بھارتی فلم نگری میں کئی اداکار ایسے ہیں جو اپنے  نام کی بجائے فلمی ناموں  سے جانے جاتے ہیں جن میں سلمان اور امیتابھ بچن جیسے بڑے اداکار وں کا بھی شمار ہوتا ہے۔ایک اور  اداکار نے اپنے حقیقی نام کے متعلق سب کو بتا دیا۔

بالی ووڈ اسٹار اکشے کمارکو کون نہیں جانتا  انہوں نے اپنی جاندار اداکاری اور انتھک محنت سے مقام حاصل کیا ہے جب کہ خطروں کے کھلاڑی کی زندگی کے حوالے سے کم ہی لوگ جانتے ہیں۔

اکشے کمار کا حقیقی نام ’’راجیو ہاری اوم بھاٹیہ‘‘ ہے لیکن انہوں نے فلمی کیرئیر کے آغاز میں ہی نام تبدیل کردیا تھا لیکن اب اکشے نے 30 سال بعد لیجنڈری اداکار کمار گورو سے متاثر ہوکر نام کی تبدیلی کااعتراف کیا ہے۔ اکشے کمار کا کہنا تھا کہ 1987 کی فلم ’’آج‘‘ میں میرا کردار 4 سے 5 سیکنڈ کا تھا جس میں مرکزی کردار کمار گورو نے کیا تھا جب کہ فلم میں ان کا نام اکشے تھا اور شوٹنگ کے دوران میں صرف ان کی اداکاری کو ہی دیکھتا تھا تاہم ایک دن مجھے سمجھ نہیں آئی اور عدالت جا کر اپنا نام راجیو سے اکشے کرادیا۔

بالی ووڈ اداکار نے کہا کہ مجھے نہیں پتا میں نے نام کیوں بدلا، میں اس وقت معمولی انسان تھا جب کہ نام کی تبدیلی کے بعد فلمی دنیا میں واپسی کی جہاں قسمت نے میرا ساتھ دیا اور مجھے فلمیں ملنا شروع ہوئیں۔