شردھا کپور نے فلم ”حسینہ“ کی شوٹنگ مکمل کرا دی

 شردھا کپور نے فلم ”حسینہ“ کی شوٹنگ مکمل کرا دی

ممبئی : بالی وڈ اداکارہ شردھا کپور نے فلم ”حسینہ“ کی شوٹنگ مکمل کرا دی ہے۔

شردھا کپور اور سدھانت کپور حقیقی زندگی میں بہن بھائی ہونے کے ساتھ فلم ”حسینہ“ میں بھی بہن بھائی کے کردار میں نظر آئیں گے۔ فلم میں شردھا کپور حسینہ پارکر اور سدھانت داﺅد ابراہیم کا کردار نبھا رہے ہیں۔

شردھا نے فلم کی شوٹنگ مکمل کرا دی ہے۔ فلم کی ہدایات اپوروا لاکھیا نے دی ہیں اور ناہید خان نے فلم پروڈیوس کی ہے ۔فلم 14 جولائی کو ریلیز کی جائے گی۔