دوسرا ٹی 20 ، پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو جیت کیلئے 133 رنز کا ہدف دیدیا

 دوسرا ٹی 20 ، پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو جیت کیلئے 133 رنز کا ہدف دیدیا

پورٹ آف اسپین: پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان جاری دوسرے ٹی 20 میچ میں پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے132  رنز بنائے۔ اور ویسٹ انڈیز کو  133 رنز کا ہدف دیا۔

تفصیلات کےمطابق ویسٹ انڈیز نے ٹاس جیت کر پاکستان کو بیٹنگ کی دعوت دی .جس کا ویسٹ انڈیز کو کافی فائدہ ہوا ۔ ویسٹ انڈیز کے باؤلز کے سامنے کوئی بھی پاکستانی کھلاڑی جم کر کھیل نہ سکا اور پوری ٹیم 132 رنز پر آؤٹ ہو گئی ۔پاکستان ٹیم اننگز کے آغاز پر ہی مشکلات کا شکار نظر آئی ۔ آغاز ہی کامران اکمل پویلین کی جانب لوٹ گئے ۔پاکستان کی جانب سے بابر اعظم نے 27 ، شعیب ملک نے 28 اور وہاب ریاض نے 10 بالز کھیلتے ہوئے 24 رنز اسکور کیے اس کے علاوہ پوری ٹیم ویسٹ انڈیز کے باؤلرزکے سامنے ریت کی دیوا ثابت ہوئی ۔

ویسٹ انڈیز کی جانب سے سیموئیل بدری نے 4 اورز میں 14 اسکور دیے اور 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا،ویلیمز نے 1 ، سنیل نارائن نے 3 اور کپتان کارلوس بریتھویٹ  نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔