کراس اوور نے بدلی 6 پاکستانی پروگرامرز کی زندگی

کراس اوور نے بدلی 6 پاکستانی پروگرامرز کی زندگی

لاہور : کراس اوور فار ورک نامی بین الاقوامی فرم نے چھ پاکستانی ڈویلپرز کو سالانہ ایک لاکھ ڈالرز تنخواہ پر نوکری دے دی۔
نوکری حاصل کرنے کیلئے رکھے گئے ٹورنامنٹ میں پاکستان کے 500 سے زائد ٹیکنالوجی سے وابستہ افراد نے حصہ لیا جن میں سے 61 پروگرامرز کو چنا گیا۔ ان 61 خوش نصیب پروگرامرز میں سے چھ کو سالانہ ایک لاکھ ڈالرز تنخواہ پر نوکری دے دی گئی۔
لاہور میں منعقد کئے گئے اس سا ایونٹ سے خطاب کرتے ہوئے کراس اوور کے سی ای او اینڈی ٹریبا نے کہا کہ کمپنی اس طرح کے مزید ایونٹس کا انعقاد کرنے کا سوچ رہی ہے اور پورے پاکستان سے مزید 200 سے زائد سافٹ ویئر آرکیٹیکٹ کو نوکری دی جائے گی۔
کراس اوور فار ورک ایک بین الاقوامی کمپنی ہے جو مختلف کمپنیوں کو دنیا بھر سے باصلاحیت افراد مہیا کرتی ہے۔ اسوقت اس کمپنی کے پاس 98 ممالک سے 2200 کل وقتی ملازمین کام کر رہے ہیں۔