ملک میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 10 کروڑ 42 لاکھ 67 ہزار ہے: الیکشن کمیشن

ملک میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 10 کروڑ 42 لاکھ 67 ہزار ہے: الیکشن کمیشن

اسلام آباد:الیکشن کمیشن آف پاکستان نے کہاہے کہ ملک بھر میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 10 کروڑ 42 لاکھ 67 ہزار ہے۔الیکشن کمیشن نے ملک بھر میں ووٹر کے ابتدائی اعداد و شمار جاری کر دیئے ہیں جس کے مطابق رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 10 کروڑ 42 لاکھ 67 ہزار 581 ہے۔

الیکشن کمیشن کے اعداد و شمار کے مطابق ملک میں مرد ووٹرز کی تعداد 5 کروڑ 84 لاکھ 63 ہزار 228 اور خواتین ووٹرز کی تعداد 4 کروڑ 58 لاکھ 4 ہزار 353 ہے۔الیکشن کمیشن کے مطابق پنجاب میں 5 کروڑ 97 لاکھ 40 ہزار 95 ووٹرز رجسٹرڈ ہیں جبکہ سندھ میں 2 کروڑ 20 لاکھ 66 ہزار 558، خیبر پختونخوا میں ایک کروڑ 52 لاکھ 39 ہزار 571 اور بلوچستان میں 41 لاکھ 94 ہزار 311 ووٹرز رجسٹرڈ ہیں۔

جاری اعداد و شمار کے مطابق اسلام آباد میں 7 لاکھ 30 ہزار 197 ووٹرز اور فاٹا میں 22 لاکھ 96 ہزار 849 ووٹرز رجسٹرڈ ہیں۔خیال رہے کہ موجودہ حکومت کی مدت مئی میں ختم ہو رہی ہے اور وزیراعظم شاہد خاقان عباسی جولائی میں الیکشن کی خبر بھی سنا چکے ہیں۔