پاکستانی گلوکار زماد بیگ خوفناک حادثے کا شکار

پاکستانی گلوکار زماد بیگ خوفناک حادثے کا شکار
کیپشن: تصاویر:سوشل میڈیا

لاہور:پاکستان آئیڈل کا تاج سر پر سجانے والے معروف گلوکار زماد بیگ خوفناک حادثے کا شکار ہوگئے جس کے باعث ان کے جسم کی متعدد ہڈیاں ٹوٹ گئیں۔

یہ بھی پڑھیں:بھارت میں لاپتہ ہونے والی دبئی کی شہزادی آخر کار مل گئی

تفصیلات کے مطابق زماد بیگ لاہور کے علاقے ٹاﺅن شپ میں کار حادثے کا شکار ہوگئے تھے جس کے بعد انہیںلاہور کے نجی ہسپتال لے جایا گیا تھا۔ حادثے کے باعث زماد بیگ کے جسم کی متعدد ہڈیاں ٹوٹ گئیں ہیں۔

ڈاکٹرز کی جانب سے زماد بیگ کے جسم کی ٹوٹی ہڈیوں کو جوڑنے کی کوششیں کی جا رہی ہیں۔ حادثے کے وقت گلوکار زماد بیگ کے چھوٹے بھائی بھی گاڑی میں موجود تھے۔

یہ بھی پڑھیں:ویسٹ انڈیز نے پاکستان کیخلاف 13 رکنی ٹیم اور مینجمنٹ کا اعلان کر دیا

جس کو معمولی چوٹیں آئیں تھیں۔ امکان ہے کہ وہ کئی روز تک ہسپتال میں زیر علاج رہیں گے۔ واضح رہے کہ زمادبیگ پہلے پاکستان آئیڈل بننے کا اعزاز حاصل کیا تھا۔یاد رہے کہ زماد بیگ کا تعلق منڈی بہاﺅالدین سے ہے۔پاکستان آئیڈل میں زماد بیگ کا مقابلہ محمد شعیب سے تھا۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں