جدہ اور مکہ میں گرد وغبار کا طوفان صبح 9بجے تک رہے گا

جدہ اور مکہ میں گرد وغبار کا طوفان صبح 9بجے تک رہے گا

جدہ:سعودی محکمہ موسمیات کے حکام نے واضح کیا ہے کہ جدہ اور مکہ مکرمہ میں گرد وغبار کا طوفان  تھم جانے کے بعد بھی دوبارہ آنے کا اندیشہ ہے ۔

محکمہ شہری دفاع نے خبردار کیا ہے کہ جدہ اور مکہ مکرمہ سمیت رابغ، ثول، عسفان اور اللیث کے علاوہ دیگر علاقے گرد وغبار کی لپیٹ میں ہیں جس کی وجہ سے حد نگاہ انتہائی متاثر ہے۔ سانس کے مریض گھروں تک محدود رہیں۔

واضح رہے سعودی عرب میں موسم گرما کی شروعات سے قبل ہی ایسی طوفانی جھکڑ چلنا شروع ہو جاتے ہیں ، گردو غبار کے طوفان سے معمولات زندگی انتہائی خراب ہو جاتے ہیں ۔ گزشتہ سال بھی گردو غبار کے طوفان کی وجہ سے کئی حادثات پیش آئے ۔