حوثی باغیوں کی طرف سے سعودی شہر جازان پر بیلسٹک میزائل سے حملہ

حوثی باغیوں کی طرف سے سعودی شہر جازان پر بیلسٹک میزائل سے حملہ

ریاض : یمن میں برسر پیکا حوثی باغیوں نے ایک بار پھر سعودی عرب کو بیلسٹک میزائل سے نشانہ بنانے کی کوشش کی ہے تاہم سعودی ایئر ڈیفنس یونٹس نے یمن سے داغا جانے والا میزائل راستے میں ہی تباہ کردیا۔

یہ بھی پڑھیں :- پاکستانی لڑکا لڑکی نے نئے طریقے سے شادی کرکے سعودی عرب کی تاریخ ہی بدل کر رکھ دی
سعودی اتحادی فورسز کے ترجمان کرنل ترکی المالکی کے مطابق جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب یمنی حوثی باغیوں نے سعودی عرب پر ایک بار پھر بیلسٹک میزائل سے حملہ کیا۔ یمن کی حدود سے بیلسٹک میزائل سعودی شہر جازان کی طرف داغا گیا تاہم سعودی ایئر ڈیفنس سسٹم نے اسے راستے میں ہی تباہ کردیا۔

اپنے ایک بیان میں ترکی المالکی نے بتایا کہ میزائل حملہ یمن کے علاقے سعادہ سے رات کو 9 بج کر 35 منٹ پر کیا گیا ۔ انہوں نے کہا کہ حالیہ میزائل حملے کے بعد یہ بات مزید واضح ہوگئی ہے کہ ایران، یمن میں حوثی باغیوں کی پشت پناہی کر رہا اور انہیں جدید ہتھیار فراہم کر رہا ہے جو کہ اقوام متحدہ کی قراردادوں کی صریح خلاف ورزی ہے۔

52abc67425de8ec508fbfc4484f42950