فریادی جیسے الفاظ چیف جسٹس یا کسی کو زیب نہیں دیتے، نواز شریف

فریادی جیسے الفاظ چیف جسٹس یا کسی کو زیب نہیں دیتے، نواز شریف

 اسلام آباد: احتساب عدالت کے کمرے میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیراعظم نواز شریف نے کہا صرف حقیقت کی بات کر رہا ہوں کہ احتساب سب کا ہو گا اور ہر صورت ہو گا کیونکہ اب وہ وقت نہیں رہا اور حالات بھی وہ نہیں رہے۔

مزید پڑھیں: اوگرا کی پٹرول کی قیمت میں 5 روپے 26 پیسے کمی کی سفارش

ان کا مزید کہنا تھا پرویز مشرف بیشک پیش نہ ہو مفرور رہے لیکن ایک دن آئے گا کہ انہیں قانون کے کٹہرے میں کھڑا ہونا پڑے گا۔ پرویز مشرف کے خلاف کیس کے بنچ ٹوٹنے کے سوال پر نواز شریف نے کہا کہ اس طرح تو ہوتا ہے اس طرح کے کاموں میں۔ سابق فوجی جنرل پرویز مشرف کا ٹرائل منطقی انجام کو پہنچے گا۔

یہ بھی پڑھیں: لاہور، لیڈی ہیلتھ ورکرز کا چیئرنگ کراس پر دھرنا پانچویں روز بھی جاری

چیف جسٹس کے بیان سے متعلق سوال پر نواز شریف کا کہنا تھا کہ اگر چیف جسٹس نے فریادی والی بات کی تھی تو انہیں اس پر قائم رہنا چاہیے تھا کیونکہ فریادی جیسے الفاظ چیف جسٹس یا کسی کو زیب نہیں دیتے۔

انہوں نے کہا کہ چیف جسٹس کی جانب سے یہ بھی کہنا کہ وہ میرے پاس آئے تھے یہ بھی کہنا انہیں زیب نہیں دیتا۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں