لاہور میں دہشت گردی کا منصوبہ ناکام، 6 خطرناک دہشت گرد گرفتار

لاہور میں دہشت گردی کا منصوبہ ناکام، 6 خطرناک دہشت گرد گرفتار

لاہور: سی ٹی ڈی نے انٹیلی جنس بیورو کی مدد سے دہشتگردی کا بڑا منصوبہ ناکام بناتے ہوئے خودکش حملہ آور سمیت 6 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا ہے۔

لاہور میں پولیس کے کاؤنٹر ٹیرزم ڈیپارٹمنٹ اور انٹیلی جنس ادارے آئی بی نے دہشت گردوں کے خلاف مشترکہ آپریشن کرتے ہوئے ایک خودکش حملہ آور سمیت 6 دہشتگردوں کو گرفتار کر لیا ہے۔ گرفتار دہشت گردوں میں اسلام الحق، جہانگیر شاہ، عمران ، وقارالامین اور علیم شامل ہیں جب کہ گرفتار خودکش حمہ آور کا نام لقمان بتایا جاتا ہے۔

مزید پڑھیں: اوگرا کی پٹرول کی قیمت میں 5 روپے 26 پیسے کمی کی سفارش

سی ٹی ڈی حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار دہشت گرد بیدیاں روڈ اور فیروز پور روڈ حملے میں بھی ملوث رہے ہیں۔ گرفتار دہشت گرد گجومتہ میں واقع ایک مدرسے میں پناہ لیتے اور وہیں منصوبہ بندی کرتے تھے۔

گرفتار دہشت گردوں نے بڑے پیمانے پر پی ایس ایل کے میچوں کو بھی نشانہ بنانا تھا تاہم وہ اس میں کامیاب نہ ہو سکے۔ گرفتاری کے بعد تمام دہشت گردوں کو نامعلوم مقام پر منتقل کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔

 

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں