ذوالفقار بھٹو کی برسی کے موقع پر سندھ بھر میں 4 اپریل کو عام تعطیل کا اعلان

ذوالفقار بھٹو کی برسی کے موقع پر سندھ بھر میں 4 اپریل کو عام تعطیل کا اعلان

کراچی : حکومت سندھ نے پیپلز پارٹی کے بانی ذوالفقار علی بھٹو کی 39 ویں برسی کے موقع پر4 اپریل کو صوبے بھر میں عام تعطیل کا اعلان کیا ہے

تمام سرکاری دفاتر اور تعلیمی ادارے بند رہیں گے تاہم اس کا اطلاق وفاقی اور نجی اداروں پر نہیں ہوگا۔برسی کے موقع پر 4اپریل کو پارٹی کی جانب سے گڑھی خدا بخش میں تقریبات ہونگی جس میں پارٹی کے مرکزی رہنما، وزرا، سینٹرز، ممبران اسمبلی اور کارکنان شرکت کریں گے۔