پاک-بھارت اختلافات ایسے نہیں کہ حل نہ ہوں، بھارتی ہائی کمشنر

پاک-بھارت اختلافات ایسے نہیں کہ حل نہ ہوں، بھارتی ہائی کمشنر

لاہور: پاکستان میں تعیانت بھارتی ہائی کمشنر اجے بساریا کا کہناہےکہ پاکستان اور بھارت کے درمیان مسائل ایسے نہیں جو حل نہ ہوں لہٰذا کوشش ہےکہ برف پگھلے اور مسائل کم ہوں۔ پاکستان میں تعینات نئے بھارتی ہائی کمشنر اجے بساریا نے لاہور چیمبر کا دورہ کیا جہاں انہوں نے صنعت کاروں اور تاجروں سے ملاقات کی۔

اس موقع پر لاہور چیمبر کے صنعت کاروں نے بھارتی ہائی کمشنر سے شکوہ کیا کہ تاجروں اور عام لوگوں کو ویزوں کا اجرا مشکل ہو گیاہے، عوام اور تجارت کا راستہ روکنا دونوں ملکوں کے مفاد میں نہیں ہے لہٰذا راستے کھولے جائیں اورسفر آسان کیا جائے۔

مزید پڑھیں: عمران خان کیخلاف توہین عدالت کی درخواست سماعت کیلئے مقرر

 

تاجروں نے بھارتی ہائی کمشنر سے کہا کہ بھارتی حکومت کا رویہ بہتر نہیں اس میں تبدیلی کی ضرورت ہے۔ بھارتی ہائی کمشنر نے تاجروں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ویزوں کا مسئلہ یقیناً تکلیف دہ ہے لیکن کوشش کروں گا کہ تاجروں کو زیادہ ویزے جاری ہوں کیونکہ دونوں ممالک کے تاجروں کا ایک دوسرے سے تجارت کو فروغ ہی مقصد ہونا چاہیے۔

اجے بساریا کا کہنا تھا کہ پاکستان اور بھارت ہمسائے ہیں جو ہمیشہ رہیں گے اور ہمیں مل جل کر بات چیت سے ہی آگے بڑھنا ہوگا جبکہ میری کوشش ہے کہ برف پگھلے اور مسائل کم ہوں۔

یہ بھی پڑھیں: اوگرا کی پٹرول کی قیمت میں 5 روپے 26 پیسے کمی کی سفارش

انہوں نے مزید کہا کہ لوگ آپس میں ملنا چاہتے ہیں اور اختلافات ایسے نہیں کہ حل نہ ہوں کیونکہ ہم سب کو مل کر امن کی بات کرنی چاہیے۔ ہمیں سیکورٹی ایشوز کو الگ اور دیگر معاملات کو الگ دیکھنا ہو گا۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں