”ہچکی“ کے بعد دوسری فلم جلد کروں گی، رانی مکھرجی

 ”ہچکی“ کے بعد دوسری فلم جلد کروں گی، رانی مکھرجی
کیپشن: فوٹو:سوشل میڈیا

ممبئی: بالی وڈ اداکارہ رانی مکھرجی نے کہا ہے کہ وہ فلم ”ہچکی“ کے بعد دوسری فلم جلد کریں گی۔

یہ بھی پڑھیں:پاکستانی گلوکار زماد بیگ خوفناک حادثے کا شکار

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق رانی مکھرجی نے کہا ہے کہ وہ فلم ”ہچکی“ کی ریلیز کے بعد اب جلد ہی دوسری فلم کریں گی ان کا کہنا ہے کہ وہ اب فلموں میں زیادہ وقفہ نہیں دینا چاہتیں۔

یہ بھی پڑھیں:سارہ علی خان کی فلم کیدار ناتھ تاخیر کا شکار،پہلی فلم سمبا ہوگی

فلم ”ہچکی“ میں رانی ایک ایسی سکول ٹیچر کے روپ میں نظر آئیں جنہیں بولنے میں مشکل ہوتی تھی اور پھر اس کمی سے انہیں کن کن مشکلات کا سامنا کرنا پڑا یہ سب فلم میں دکھایا گیا، فلم باکس آفس پر اچھابزنس کرنے میں کامیاب رہی۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں