آل ٹائم ورلڈ الیون ٹیم میں وسیم اکرم کو شامل نہ کرنے پر یونس خان پر تنقید

آل ٹائم ورلڈ الیون ٹیم میں وسیم اکرم کو شامل نہ کرنے پر یونس خان پر تنقید

لندن:سوشل میڈیا صارفین نے یونس خان کو اپنی آل ٹائم ورلڈ الیون ٹیم میں وسیم اکرم کو شامل نہ کرنے پر آڑھے ہاتھوں لیا ۔صارفین کا کہنا ہے کہ یونس خان نے ایک اچھی ٹیم منتخب کی لیکن وسیم اکرم کو اپنی ٹیم میں شامل کرنا چاہئے تھا۔

خیال رہے کہ نے قومی کرکٹ ٹیم کے لیجنڈری بیٹسمین یونس خان نے کرکٹ کے گھر کہلانے والے لارڈز کرکٹ گراؤنڈ کی  سوشل میڈیا ٹیم کو دیے گئے اپنے حالیہ انٹرویو میں اپنی آل ٹائم الیون ٹیم کے کھلاڑیوں کا اعلان کیا جس میں انہوں 1992ءورلڈ کپ کی فاتح ٹیم کے قائد عمران خان کو اپنی آل ٹائم الیون ٹیم کا کپتان قرار دے دیا۔   آل ٹائم الیون میں یونس خان نے حنیف محمد اور سچن ٹنڈولکر کو بطور اوپنر شامل کیا جب کہ جنوبی افریقا کے مایہ ناز آل رائونڈر جیک کیلس کو ون ڈائون اور ویسٹ انڈیز کے برائن لارا کو چوتھے بیٹسمین کے طور پر رکھا۔ مڈل آرڈر کو مضبوط بنانے کےلیے یونس خان نے سر ویو رچرڈز کو پانچویں اور سر گارفیلڈ سوبرز کو چھٹے نمبر پر رکھا۔

af9707ceb6699f49ad1a8435f57c2019


یونس خان نے آسٹریلیا کے جارح مزاج وکٹ کیپر بیٹسمین ایڈم گلکرسٹ کو ٹیم میں بطور وکٹ کیپرشامل کیا جب کہ ٹیم کی قیادت کے لیے عمران خان کا انتخاب کیا۔ اسی طرح فاسٹ بالنگ اٹیک انگلینڈ کے سر رچرڈ ہیڈلی اور آسٹریلیا کے گلین میک گرا کے حوالے کیا۔ گھومتی ہوئی گیندوں سے بلے بازوں کو گھمانے والے جادوگر اسپنر متایا مرلی دھرن کو اسپن بالر شامل کیا۔ٹیم کے انتخاب کے بعد یونس خان نے اسے ایک مضبوط ٹیم قرار دیتے ہوئے خوشی کا اظہار کیا۔  

یونس خان کی ٹیم پر سوشل میڈیا صارفین تنقید کرتے ہوئے کہا کہ انہیں سلطان اور سوئنگ وسیم اکرم کو ٹیم میں لازمی شامل کرنا چاہیئے تھا ۔

ایک صارف علی نے کہا کہ یونس خان کو توجہ دلاتے ہوئے کہا کہ 

fd6ba6f9e588eec7acadc5409eb7c915

کامران نیازی نے پوچھا کہ آپ کی ٹیم میں وسیم اکرم کہاں ہیں ؟

c7341ef76ba5481ece79b6cdee57bee8

 ایک صارف نے کہا کہ میں حیران ہوں کہ آپ کی آل ٹائم ورلڈ الیون میں وسیم اکرم شامل نہیں ۔

0cca7d7c90e4795a2571774318df84c7 31051bf92bfc6d8289efa465cfb3289d 64fba6692eb385fd928fc9791004ca43 64fba6692eb385fd928fc9791004ca43 04ae0d10c9665733ba9ffc7fb6d7b594 64fba6692eb385fd928fc9791004ca43 64fba6692eb385fd928fc9791004ca43 64fba6692eb385fd928fc9791004ca43 64fba6692eb385fd928fc9791004ca43 64fba6692eb385fd928fc9791004ca43 64fba6692eb385fd928fc9791004ca43 64fba6692eb385fd928fc9791004ca43 64fba6692eb385fd928fc9791004ca43

2a988ca7b503b0883715ccbc23eb6752 64fba6692eb385fd928fc9791004ca43 56c74f93cc5fbc78e3878745fad4e553 64fba6692eb385fd928fc9791004ca43 e7466ab379521b8e7bf4da9a73fe50fc 64fba6692eb385fd928fc9791004ca43 17ddd55ce8a917f2d01076f788202550 64fba6692eb385fd928fc9791004ca43 64fba6692eb385fd928fc9791004ca43