’تمہارا سُوٹا کہاں ہے؟‘ ماہرہ خان کی سگریٹ پینے کی ویڈیو کے بعد ایسی تصویر سامنے آگئی کہ مداحوں نے سخت تنقید کا نشانہ بناڈالا

’تمہارا سُوٹا کہاں ہے؟‘ ماہرہ خان کی سگریٹ پینے کی ویڈیو کے بعد ایسی تصویر سامنے آگئی کہ مداحوں نے سخت تنقید کا نشانہ بناڈالا
کیپشن: فوٹو:سوشل میڈیا


لاہور:پاکستانی سپر سٹار ماہرہ خان جو کہ ایک مرتبہ پھر اپنی سگریٹ نوشی کی عادت کی وجہ سے تنقید کی زد میں ہیں نے اپنی ایسی تصویر شیئر کردی ہے کہ اداکارہ کے مداح اپنی آنکھیں جھپکنا ہی بھول جائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق اداکارہ ماہرہ خان جو کہ شاہ رخ خان کی فلم’رئیس‘ سے شہرت کی بلندیو ں پر پہنچ گئیں جبکہ ان کو پاکستانی ڈرامہ ’ہمسفر‘ میں بھی کافی پسند کیا گیا۔

گزشتہ سال اداکارہ کی بالی ووڈ اداکار رنبیر کپور کے ساتھ مختصر لباس پہنے نیویارک میں کھلے عام سگریٹ نوشی کرتے ہوئے تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں تھی جس کے بعد ان کو مداحوں کی جانب سے سخت تنقید کا سامنا کرنا پڑا جبکہ ماہر ہ نے اس کا اپنا ذاتی معاملہ قرار دیا تھا۔

گزشتہ دنوں ماہرہ خان کی ایک مرتبہ پھر سگریٹ پینے کی ویڈیو سامنے آئی تھی جس پر مداحوں نے ایک مرتبہ پھر اداکارہ کو آڑھے ہاتھوں لیتے ہوئے تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔اداکارہ نے اب اپنے سوشل میڈیا اکاﺅنٹ پر ہلکے نیلے رنگ کا گاﺅن پہنے تصویر شیئر کردی ہے جس میں وہ ہمیشہ کی طرح کافی خوبصورت اور پرکشش دکھائی دے رہی ہیں۔

جیسے ہی ماہرہ خان نے اپنی تصویر شیئر کی تو مداحوں کو تو جیسے ایک مرتبہ پھر اپنے دل کی بھڑاس نکالنے کا موقع مل گیا ۔

فیس بک پر خلود اشرف نامی خاتون کی جانب سے پوچھا گیا کہ ’تمہارا سُوٹا کہاں ہے؟‘

رافع خان نے لکھا’سُوٹا گرل‘۔

کسی نے تنقیدکی تو کسی نے ماہرہ خان کی تعریف میں پل باندھ دیئے اور اداکارہ کے ساتھ اپنی محبت کا اظہار کیا۔