سپریم کورٹ میں کالا باغ ڈیم کی تعمیر سے متعلق دائر درخواست سماعت کیلئے مقرر

سپریم کورٹ میں کالا باغ ڈیم کی تعمیر سے متعلق دائر درخواست سماعت کیلئے مقرر

اسلام آباد: سپریم کورٹ میں کالا باغ ڈیم کی تعمیر کیلئے ریفرنڈم کرانے سے متعلق دائر درخواست سماعت کیلئے مقرر کردی گئی۔

تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں قائم بینچ 2 اپریل کو کالاباغ ریفرنڈم کے حوالے سے دائر درخواست کی سماعت کرے گا۔

واضح رہے کہ میانوالی کے علاقے کالاباغ میں ڈیم تعمیر کرنے کا منصوبہ 1953 سے زیر غور ہے، یہ پاکستان کی تاریخ کے متنازعہ ترین منصوبوں میں سے ایک ہے جس پر چاروں صوبوں کا اپنا اپنا موقف ہے، پنجاب کے علاوہ باقی تینوں صوبے اس ڈیم کی تعمیر کے سخت مخالف ہیں۔