موبائل نمبر ڈیلیٹ ہونے پر ظالم بیوی نے شوہر پر ظلم کی انتہا کر دی

موبائل نمبر ڈیلیٹ ہونے پر ظالم بیوی نے شوہر پر ظلم کی انتہا کر دی

مدھیہ پردیش : بھارت کے صوبہ مدھیہ پردیش کے ضلع سیہور میں موبائل کی عادی ایک خاتون نے شوہر کو موبائل ٹھیک کرانے کیلئے دیا۔
جب وہ موبائل ٹھیک کراکر واپس گھر آیا تو اس کی بیوی جانکی بائی نے موبائل فون سے تمام رشتے داروں اور جاننے والوں کے نمبر ڈیلیٹ ہوجانے پر شدید برہم ہوگئی اور طیش کے عالم میں شوہر پر حملہ آور ہوگئی زدوکوب کیا اور دانتوں سے کاٹ کر بری طرح زخمی کردیا۔اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور زخمی شوہر کو ضلع کے سرکاری اسپتال میں علاج کیلئے داخل کرایا۔ بیوی کیخلاف رپورٹ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔