غزہ میں اسرائیلی فائرنگ کے باعث پانچ افراد ہلاک اور 350 زخمی ہوئے ہیں

غزہ میں اسرائیلی فائرنگ کے باعث پانچ افراد ہلاک اور 350 زخمی ہوئے ہیں

غزہ: غزہ میں اسرائیلی فائرنگ کے باعث کم از کم پانچ افراد ہلاک اور 350 زخمی ہوئے ہیں۔

غزہ میں ہزاروں فلسطینیوں نے چھ ہفتے پر مشتمل احتجاج کے آغاز میں اسرائیلی سرحد کی طرف مارچ کیا تو اسرائیلی فوج نے ان پر فائر کر کے متعدد افراد کو شہید کردیا۔ فلسطینی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فائرنگ کے باعث کم از کم پانچ افراد ہلاک اور 350 زخمی ہوئے ہیں۔

اسرائیلی ڈیفنس فورسز کا کہنا ہے کہ سرحدی باڑ کے ساتھ پانچ مقامات پر 17 ہزار فلسطینی جمع ہیں، جن کو روکنے کے لیے فوجی صرف ان پر فائر کر رہے ہیں جو دوسروں کو ترغیب دے رہے ہیں۔

فلسطینیوں نے سرحد کے قریب پانچ مقامات پر احتجاجی کیمپ قائم کیے ہیں۔ انھوں نے اس مارچ کو 'واپسی کے لیے عظیم مارچ' کا نام دیا ہے۔

فلسطینی محکمہ صحت کے حکام اور رہائشیوں کا کہنا ہے کہ اسرائیل کی جانب سے گولہ باری کے باعث ایک فلسطینی کسان ہلاک اور ایک شخص زخمی ہو گیا ہے۔