تعلیم مکمل کرنے کے بعد مستقل میں پاکستان آجاوں گی: ملالہ یوسفزئی

تعلیم مکمل کرنے کے بعد مستقل میں پاکستان آجاوں گی: ملالہ یوسفزئی

اسلام آباد: نوبیل انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی کا کہنا ہے کہ وہ تعلیم مکمل کرنے کے بعد مستقل پاکستان آجائیں گی۔


پاکستان واپسی پر اپنے پہلے انٹرویو میں ملالہ یوسفزئی نے کہا کہ پاکستان واپسی میں حکومت اور فوج نے مدد کی، تعلیم مکمل کرنے کے بعد مستقل واپس آجاوں گی۔ انہوں نے کہا کہ میں نے ٹی وی دیکھنا بند کر دیا ہے، صرف تعلیم پر توجہ ہے۔ ملالہ یوسفزئی کا کہنا تھا کہ پاکستان بہتر ہو رہا ہے، اگلے سال کا پی ایس ایل مزید اچھا ہوگا۔

واضح رہے کہ ملالہ یوسفزئی ان دنوں پاکستان میں ہیں جہاں ان کے اعزاز میں گزشتہ روز وزیراعظم ہاوس میں تقریب کا انعقاد بھی کیا گیا۔