پاکستان کو بچانے کیلئے ضرور واپس آؤں گا: پرویز مشرف

پاکستان کو بچانے کیلئے ضرور واپس آؤں گا: پرویز مشرف

نوشہرہ: آل پاکستان مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق صدر نے کہا ہے کہ موجودہ حکمران پاکستان کو بدحالی کی طرف لے جا رہے ہیں۔

آل پاکستان مسلم لیگ کے سربراہ پرویز مشرف نے نوشہرہ میں وڈیو لنک خطاب کرتے ہوئے موجودہ حکومت کی کارکردگی کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا، ان کا کہنا تھا کہ پاکستان 90 ارب ڈالر کا مقروض ہوچکا ہے، حکمرانوں نے جاتے جاتے پاکستان کی معیشت کو کھوکھلا کر دیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ لیڈرز کی برائی کرپشن، اقربا پروری، غلط شخص کو غلط جگہ پر لگانا ہے۔ اپنی جان کی پرواہ کیے بغیر پاکستان آنا چاہتا ہوں، پختون قوم میرا ساتھ دے، پاکستان کو بچانے کے لیے ضرور آؤں گا۔