ویسٹ انڈین ٹیم متوازن ہے، شائقین کو اچھا مقابلہ دیکھنے کو ملے گا، شعیب ملک

ویسٹ انڈین ٹیم متوازن ہے، شائقین کو اچھا مقابلہ دیکھنے کو ملے گا، شعیب ملک

کراچی: قومی ٹیم کے سٹار راونڈر شعیب ملک کا کہنا ہے کہ پاکستان کا دورہ کرنے والی ویسٹ انڈین ٹیم کافی متوازن ہے، امید ہے شائقین کو اچھا مقابلہ دیکھنے کو ملے گا۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شعیب ملک نے کہا کہ وہ کیریبئن پریمیئر لیگ کا حصہ ہیں اور انہیں اندازہ ہے کہ پاکستان کا دورہ کرنے والی ویسٹ انڈین ٹیم میں اچھے کھلاڑی شامل ہیں۔انہوں نے کہا کہ ویسٹ انڈیز کے خلاف 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز میں پاکستان کو ہوم ایڈوانٹج ہوگا تاہم مہمان ٹیم سخت مقابلہ دیکھنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان تین ٹوئنٹی میچز کی سیریز یکم ، دو اور تین اپریل کو کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلی جائے گی۔
کراچی میں طویل عرصے بعد انٹرنیشنل کرکٹ کی واپسی کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے شعیب ملک نے کہا کہ کراچی پاکستان کا سب سے بڑا شہر ہے، ملک کی معیشت یہاں سے چلتی ہے، یہاں کرکٹ ہونا اچھا اشارہ ہے جس پر کراچی کے لوگوں اور پی سی بی کو مباردکباد دیتا ہوں۔انہوں نے کہا کہ ہم سب نے کراچی میں کرکٹ کو مِس کیا، لوگوں نے بھی بہت کرکٹ کو مِس کیا، کوشش کریں گے کہ دنیا کو یہ پیغام دیں کہ یہاں کرکٹ ہوسکتی ہے، یہاں کے لوگ بہت پیار کرنے والے ہیں۔