عاطف اسلم فلم ”ریس 3 “ میں سلمان خان کے الفاظ گنگنائیں گے

عاطف اسلم فلم ”ریس 3 “ میں سلمان خان کے الفاظ گنگنائیں گے

لاہور: مایہ ناز پاکستانی گلوکار عاطف اسلم آئندہ ریلز ہونیوالی میگا بجٹ فلم ’ریس 3‘ میں سلمان خان کے الفاظ گنگنائیں گے۔


بھارتی نیوز ویب سائٹ ممبئی مرر کے مطابق عاطف اسلم ’ریس 3‘ کے لیے گانا گا رہے ہیں جس کے بول سلمان خان نے خود لکھے ہیں۔اس رومانوی گانے کو وشال مشرا کمپوز کریں گے۔فلم ساز رمیش ترانی کے مطابق جس طرح 'ریس' اور 'ریس 2' میں عاطف اسلم نے گانے گائے، اسی طرح وہ 'ریس 3' کا بھی حصہ ہوں گے۔عاطف اسلم نے فلم ’ریس‘ میں ’پہلی نظر میں کیسا جادو کردیا‘ جب کہ ’ریس 2‘ میں ’بے انتہا‘ اور ’اللہ دہائی ہے‘ گایا تھا۔

واضح رہے کہ عاطف اسلم نے گزشتہ برس ریلیز ہونے والی سلمان خان کی فلم ’ٹائیگر زندہ ہے‘ میں گانا ’دل دیاں گلاں‘ گایا تھا جسے خوب پزیرائی ملی ہے۔