شریف خاندان پر جرم ثابت ہوچکا، واجد ضیا کے بیان کو توڑ مروڑ کر پیش کیا گیا: فواد چوہدری

شریف خاندان پر جرم ثابت ہوچکا، واجد ضیا کے بیان کو توڑ مروڑ کر پیش کیا گیا: فواد چوہدری

اسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ شریف خاندان پر جرم ثابت ہوچکا، یہ لوگ عدالت سے باہر آکر من گھڑت کہانیاں سناتے ہیں۔

ٹویٹر پر اپنے پیغام میں فواد چوہدری نے کہا کہ جے آئی ٹی کے سربراہ واجد ضیا کے بیان کو توڑ مروڑ کر پیش کیا گیا۔ نواز شریف کے بچوں کے پاس پیسہ کہاں سے آیا؟ نواز شریف نے جواب نہیں دیا، 2 دن سے کہا جا رہا ہے کہ نواز شریف کا پراپرٹی سے تعلق نہیں، جبکہ لندن رجسٹری کے مطابق پراپرٹیز نیلسن نے 1993 میں خریدی، لندن رجسٹری نے باضابطہ طور پر جے آئی ٹی کو اس سے آگاہ کیا۔

فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ نواز شریف نے کہا دبئی میں فیکٹری لگائی وہاں سے پیسہ آیا، جبکہ پہلے دن سے ان کا مؤقف تھا کے فلیٹس نواز شریف کے نہیں بچوں کے ہیں۔

انہوں نے 31 سے یکم اپریل تک لاہور میں ہونے والی ممبر سازی مہم کے حوالے سے اہل لاہور کے نام اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ عمران خان کا ساتھ دینے کا مطلب ہے کہ آپ پاکستان کا ساتھ دے رہے ہیں۔

واضح رہے کہ عمران خان اس سے پہلے 10 شہروں میں گئے ہیں جہاں انہوں نے 65 جلسے کیے ہیں جو ایک ریکارڈ ہے۔