نئی بات میڈیا نیٹ ورک کے گلدستے میں لاہور رنگ کے نام سے ایک اور چینل کا اضافہ

نئی بات میڈیا نیٹ ورک کے گلدستے میں لاہور رنگ کے نام سے ایک اور چینل کا اضافہ

لاہور: نیو نیوز کی کامیابی کے بعد نئی بات میڈیا نیٹ ورک کے گلدستے میں لاہور رنگ کے نام سے ایک اور چینل کا اضافہ ہوگیا۔

لاہور رنگ کی رنگا رنگ لانچنگ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین نئی بات میڈیا گروپ پروفیسر ڈاکٹر چوہدری عبدالرحمان نے چینل کو صحافیوں کے نام کیا، اور کہا کہ لاہور رنگ چینل لاہوریوں کا ترجمان ثابت ہوگا۔

افتتاح کا کیک سینئر رپورٹر میاں نوید سے کٹوایا، تقریب کی رونق بڑھانے کیلئے وفاقی وزیر پرویز ملک، اسپیکر پنجاب اسمبلی رانا محمد اقبال، تحریک انصاف کے رہنما چوہدری سرور، اعجاز احمد چوہدری، ڈی آئی جی آپریشنز ڈاکٹر حیدر اشرف سمیت مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی اہم شخصیات بھی شریک ہوئیں۔ لاہور رنگ آفس میں میلے کا سماں، کھیلوں اور شوبز کے ستارے بھی چمکے۔

لاہور رنگ کی شاندار لانچنگ پر تمام سیاسی جماعتوں اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے لاہور رنگ انتظامیہ کو مبارکباد دی۔