اسٹیٹ بینک نے شرح سود میں اضافہ کر دیا

اسٹیٹ بینک نے شرح سود میں اضافہ کر دیا
کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ کم ہونے کے باوجود بلند ہے، اسٹیٹ بینک۔۔۔۔۔۔۔فائل فوٹو

کراچی: اسٹیٹ بینک نے اگلے دو ماہ کے لیے شرح سود میں اضافہ کر دیا۔ اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق پالیسی ریٹ میں 50 بیسسز پوائنٹس کا اضافہ کیا گیا جس کے بعد شرح سود 10.25 سے بڑھ کر 10.75 فیصد ہو گیا ہے۔


مرکزی بینک کے مطابق پائیدار شرح نمو کے لیے مزید پالیسی اقدامات کی ضرورت ہے۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق مہنگائی میں اضافے کا رجحان برقرار ہے۔ مالیاتی خسارے کی سطح بلند ہے، کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ کم ہونے کے باوجود بلند ہے۔