تیونسی صدر کی طرف سے شاہ سلمان کو اعلیٰ ترین اعزازدینے کا اعلان

تیونسی صدر کی طرف سے شاہ سلمان کو اعلیٰ ترین اعزازدینے کا اعلان

تیونس :تیونس کے صدر نے خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود کو ملک کا اعلیٰ ترین ایوارڈ دینے کا اعلان کیا ہے۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق گذشتہ روزقصر قرطاج پہنچنے پر تیونسی صدر نے شاہ سلمان اور ان کے ہمرہ آنے والے وفد کا استقبال کیا۔ اس موقع پر دونوں رہ نماﺅں کی ملاقات کی یادگاری تصاویر بھی بنائی گئیں۔

صدر السبسی سے ملاقات کے موقع پر شاہ سلمان کو ملک کے اعلیٰ ترین ایوارڈ دیا گیا گیا۔ قرطاج شاہی محل میں ہونے والی ملاقات میں دو طرفہ تعلقات کے فروغ، ممالک، علاقائی امور اور بین الاقوامی اہمیت کے حامل مسائل پر بات چیت کی گئی۔

ملاقات کے بعد دونوں رہ نماﺅں نے مفصل بات چیت کی جس میں دونوں ملکوں کے اعلیٰ سطحی وفود بھی موجود تھے۔ ملاقات کے دوران دونوں رہنماﺅں نے کئی مشترکہ معاہدوں اور یاداشتوں پر دستخط بھی کیے۔