سعودی خاتون نے 40 ہزار ڈاک ٹکٹ جمع کر لیے

سعودی خاتون نے 40 ہزار ڈاک ٹکٹ جمع کر لیے
کیپشن: Image by The Telegraph

جدہ : لائبریری اینڈ انفارمیشن سائنس میں ڈگری حاصل کرنے والی سعودی خاتون ولوف عثمان 1437 ہجری میں ریٹائر ہوئیں۔

اپنی ریٹائرمنٹ سے دو سال قبل انہوں نے ڈاک ٹکٹ جمع کرنے کا سلسلہ شروع کیا تا کہ عملی زندگی سے کنارہ کش ہونے کے بعد فارغ اوقات میں کوئی مفید سرگرمی انجام دے سکیں۔

وہ اب تک 40 ہزار سے زیادہ ٹکٹ جمع کر چکی ہیں۔ ولوف جدہ شہر میں اپنے ڈاک ٹکٹوں کی ایک نمائش بھی منعقد کر چکی ہیں۔ولوف نے بتایا کہ "میرے والد پوسٹ آفس میں کام کرتے تھے اور ان کو اعلی درجے کے ڈاک ٹکٹ جمع کرنے کا شوق تھا۔

میں نے سوشل میڈیا ویب سائٹس پر ڈاک ٹکٹ جمع کرنے کے مشغلے کے بارے میں مواد تلاش کیا۔ میں اور میرے بھائی ہم ڈاک ٹکٹ ترتیب دینے میں اپنے والد کی مدد کیا کرتے تھے۔

تاہم اس کام کی سمجھ مجھے کچھ عرصہ پہلے آئی۔ پھر میں نے اس شوق سے لطف اندوز ہونے اور اسے خوب صورتی کے ساتھ انجام دینے کے لیے اپنی تمام تر کوششیں صرف کر دیں"۔