زرداری اور نواز شریف پیسہ واپس کریں ہم انہیں چھوڑ دیں گے، وزیراعظم

زرداری اور نواز شریف پیسہ واپس کریں ہم انہیں چھوڑ دیں گے، وزیراعظم
کیپشن: قومیں غریب نہیں ہوتیں بلکہ کرپشن قوم کو غریب اور مقروض کرتی ہے، وزیراعظم۔۔۔۔۔۔فوٹو/ اسکرین گریب نیو نیوز

گھوٹکی: گھوٹکی میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے ملائیشیا کے وزیراعظم مہاتیر کی مثال دی اور کہا کہ مہاتیر محمد نے ملائیشیا کو تبدیل اور لوگوں کو خوشحال کیا۔ یہ ملک دنیا کے مسلمان ممالک میں ایک مثال بن گیا لیکن مہاتیر کے جاتے ہی ملک میں کرپٹ لیڈر شپ آئی اور خوشحال ملک مقروض ہونا شروع ہو گیا۔ 93 برس کی عمر میں مہاتیر واپس آئے عوام نے پھر انہیں وزیراعظم بنا دیا۔

وزیراعظم نے کہا کہ یاد رکھیں قومیں غریب نہیں ہوتیں بلکہ کرپشن قوم کو غریب اور مقروض کرتی ہے۔ ماضی میں ہماری ترقی کی مثال دی جاتی تھی اور آج پاکستان تاریخی قرضوں میں ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ہمیں قرضوں کی قسطیں ادا کرنے کے لیے قرض لینے پڑتے ہیں اور ہر روز قرضوں پر 6 ارب روپے سود دینا پڑتا ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا  ہےکہ آصف زرداری اور شریف برادران کو چیلنج کرتا ہوں جو چاہیں کرلیں ہم ان کو نہیں چھوڑیں گے جب کہ صرف ایک راستہ ہے یہ قوم کا پیسہ واپس کریں ہم انہیں چھوڑ دیں گے۔