ملک بھر میں کورونا مثاترین 1600 سے زائد، ہلاکتیں 17 ہو گئیں

ملک بھر میں کورونا مثاترین 1600 سے زائد، ہلاکتیں 17 ہو گئیں
کیپشن: تھائی لینڈ سے آئے تمام 170 پاکستانی کلیئر قرار دئیے گئے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔فائل فوٹو

لاہور: ملک بھر میں کرونا سے مزید 3 اموات کے بعد تعداد 17 ہو گئی، پنجاب میں سب سے زیادہ 593 مریض رپورٹ ہوئے۔ متاثرین کی مجموعی تعداد 1625 تک پہنچ گئی۔ تھائی لینڈ سے آئے تمام 170 پاکستانی کلیئر قرار دئیے گئے۔

پنجاب میں سب سے زیادہ 593 کیس رپورٹ ہوئے، سندھ میں بھی 508 افراد میں تصدیق ہوئی۔ خیبرپختونخوا میں 195، بلوچستان میں 141 متاثرین سامنے آئے۔ اسلام آباد میں 51 کیس رپورٹ ہوئے۔ گلگت بلتستان میں 128، آزاد کشمیر میں 6 افراد وائرس سے متاثر ہوئے۔ ملک بھر میں اب تک 28 افراد صحت یاب ہوچکے ہیں۔

تھائی لینڈ سے آئے تمام 170 پاکستانی کلیئر قرار دئیے گئے، کرونا ٹیسٹ منفی آنے پر گھر جانے کی اجازت مل گئی، مسافروں نے بہترین انتظامات پر اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا۔

سندھ میں لاک ڈاؤن کی پابندیوں کے حوالے سے صوبائی محکمہ داخلہ نے وضاحت جاری کر دی۔ شہروں میں واقع پٹرول پمپس صبح آٹھ سے شام پانچ بجے تک کھلیں گے، ہائی ویز پر قائم پٹرول پمپس بھی کھلے رہیں گے جبکہ ٹائر پنکچر کی دکانیں بھی کھلی رہیں گی۔ فیصلہ کرونا وائرس کے پھیلاؤ کے پیش نظر کیا گیا ہے۔