'پنجاب حکومت مفت ٹیسٹ نہ کر کے قوم کی جان خطرے میں ڈال رہی ہے'

'پنجاب حکومت مفت ٹیسٹ نہ کر کے قوم کی جان خطرے میں ڈال رہی ہے'
سرکاری سکول، کالج ، ہوٹل ، شادی ہال اور مساجد کو کورنٹین سینٹرز بنا دیا جائے، شہباز شریف۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔فائل فوٹو

لاہور: مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے کہا ہے کہ پنجاب میں تیزی سے کورونا کے پھیلاؤ کا فوری نوٹس لیا جائے۔ فوری اقدامات نہ ہوئے تو خدانخواستہ بڑی تباہی دیکھ رہا ہوں اور حکومت مفت ٹیسٹ نہ کر کے قوم کی جان خطرے میں ڈال رہی ہے۔


مسلم لیگ ن کے صدر اور اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کا کہنا ہے کہ کورونا مسئلے کا حل بڑے پیمانے پر ٹیسٹنگ اور ہسپتالوں سے الگ کورنٹین سینٹرز کا قیام ہے، ڈسٹرکٹ اور تحصیل ہسپتالوں میں حفاظتی کٹس، ادویات اور متعلقہ طبی سہولیات کا شدید فقدان ہے، عمران نیازی کا رویہ کورونا کے خلاف جنگ میں ہتھیار ڈالنے کے مترادف ہے۔

انہوں نے کہا کہ ڈاکٹرز، نرسز اور طبی عملے کے لئے حفاظتی لباس کو یقینی بنایا جائے، ہسپتالوں میں مریضوں کو کورونا کے متاثرین سے فی الفور الگ کیا جائے ورنہ بڑی تباہی ہو گی۔ سرکاری سکول، کالج ، ہوٹل ، شادی ہال اور مساجد کو کورنٹین سینٹرز بنا دیا جائے۔