حقائق بیان کرنے پر اپوزیشن سیخ پا ہوجاتی ہے،فردوس عاشق اعوان

 حقائق بیان کرنے پر اپوزیشن سیخ پا ہوجاتی ہے،فردوس عاشق اعوان


اسلام آباد:وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے  اطلاعات ونشریات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ حقائق بیان کرنے پر اپوزیشن سیخ پا ہوجاتی ہے ۔

انہوں نے ٹویٹ  میں کہا  کہ شعبہ صحت کی ترقی ماضی کے حکمرانوں کی ترجیحات میں نہیں تھی، صرف ناموں کی تختیاں لگائی گئیں، حقائق بیان کرنے پر اپوزیشن سیخ پا ہوجاتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ صحت کے بجٹ میں اضافہ ہماری مخلصانہ کاوشوں کا آئینہ دار ہے، شعبہ صحت کی ترقی کیلئے اقدامات حقیقی قومی خدمت ہیں۔

انہوں نے کہا  کہ کورونا کے چیلنج سے نبردآزما ہونے کیلئے تمام تر وسائل بروئے کار لا رہے ہیں، قومی کوششوں کو تقویت دیتے ہوئے اس پر قابو پائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان کیلئے پاکستان کے عوام کی صحت پہلی ترجیح ہے۔