"پاکستان میں 24 گھنٹے میں آنے والے کورونا کیسز کی تعداد پچھلے 24 گھنٹوں سے کم ہے" ڈاکٹر ظفر مرزا کا حوصلہ افزا انکشاف

اسلام آباد :  معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا کا کہنا ہے کہ پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سامنے آنے والے کورونا کے کیسز کی تعداد اس سے پچھلے 24 گھنٹے سے کم ہے۔

کورونا وائرس کے حوالے سے بریفنگ دیتے ہوئے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے بتایا کہ پاکستان میں پچھلے 24 گھنٹوں کے اندر کورونا کے مثبت کیسز کی تعداد پچھلے 24 گھنٹے سے کم ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پاکستان میں کورونا وائرس کے  99 مثبت کیسز سامنے آئے ہیں جس کے بعد کورونا کے مریضوں کی مجموعی تعداد 1625 ہوگئی ہے۔

انہوں نے بتایاکہ کورونا وائرس کے سب سے زیادہ کیسز پنجاب میں سامنے آئے ہیں جہاں مریضوں کی تعداد بڑھ کر 593 ہوگئی ہے۔ سندھ میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 506 ہے جبکہ خیبر پختونخوا میں 195، بلوچستان میں 144، گلگت بلتستان میں 128،اسلام آباد میں 51 اور آزاد جموں و کشمیر میں 6 ہوگئی ہے۔