کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنےپر چھاپے

 کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنےپر چھاپے

مظفر گڑھ: مظفرگڑھ میں کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے اور ماسک کا استعمال نہ کرنے پر مختلف علاقوں پر چھاپے مارے،چھاپوں کے دوران میرج ہال کے مالک سمیت 11 افراد کو گرفتار کرلیا گیا.

مظفرگڑھ میں ڈپٹی کمشنر امجد شعیب ترین اور ڈی پی او حسن اقبال نے  گنیش واہ،قنوان چوک،تھل چوک اور جھنگ روڈ پر چھاپے مارے۔ماسک کا استعمال نہ ہونے اور کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر گنیش واہ سے میرج ہال کا مالک گرفتار کرلیا گیا.

ماسک نہ لگانے پر اور کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزیوں پر قنوان چوک،جھنگ روڈ اور تھل چوک سے 10 مزید افراد کو گرفتارکیا گیا.ترجمان ضلعی انتظامیہ کی مطابق گرفتار افراد کے خلاف مقدمات درج کیے جارہے ہیں. ماسک استعمال نہ کرنے والے شہریوں کیخلاف روزانہ کی بنیاد پر کا رروائی کی جائیگی.