شہر قائد میں گرمی کی پیش گوئی ، پارہ 40 ڈگری سنٹی گریڈ تک جائے گا

شہر قائد میں گرمی کی پیش گوئی ، پارہ 40 ڈگری سنٹی گریڈ تک جائے گا
کیپشن: شہر قائد میں گرمی کی پیش گوئی ، پارہ 40 ڈگری سنٹی گریڈ تک جائے گا
سورس: file

کراچی : شہر قائد میں آئندہ پانچ روز کے دوران گرمی کی شدت میں مزید اضافے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ تاہم سمندر کی بند ہوائیں بحال ہونے اور ہوا میں نمی کا تناسب معتدل ہونے کے سبب ہیٹ ویو کے خدشات نہیں ۔

 محکمہ موسمیات کے  مطابق آئندہ دو روز کے دوران کراچی میں شدید گرمی ہوگی۔ اس حوالے سے محکمہ موسمیات کے ارلی وارننگ سینٹر نے ایڈوائزری بھی جاری کی ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ گرمی میں اضافہ ہوا کی سمت تبدیل ہونے کے سبب ہوگا، اور اس کے باعث  منگل اوربدھ کے روز شہر میں گرمی کا پارہ 38 سے 40 ڈگری کے درمیان رہنے کا امکان ہے۔ گرمی کی لہر کے دوران دن کے وقت سمندری ہوائیں معطل رہ سکتی ہیں۔

محکمہ موسمیات نے بتایا ہے کہ دو روز میں صبح سے دوپہر کے درمیان شہر میں بلوچستان کی گرم ریگستانی ہوائیں چل سکتی ہیں، اور شام کے اوقات میں سمندر کی جنوب مغربی سمت کی ہوائیں بحال ہونے کی توقع ہے، تاہم سمندر کی بند ہوائیں بحال ہونے اورہوا میں نمی کا تناسب معتدل ہونے کے سبب ہیٹ ویو کے خدشات نہیں ہیں۔