مصر: نہر سوئز میں پھنسے مال بردار جہاز کو کس طریقے سے نکالا گیا

مصر: نہر سوئز میں پھنسے مال بردار جہاز کو کس طریقے سے نکالا گیا

قاہرہ : نہر   سوئز   میں پھنسے مال بردار جہاز کو نکال لیا گیا ہے مگر دنیا بھر میں اس کو نکالے جانے والے طریقہ کار کو سراہا جارہاہے ۔ 

ہوا کے جھکڑوں سے گزشتہ منگل کو گھوم کر مٹی میں پھنس جانے والے'ایور گیون 'نامی  دو لاکھ ٹن وزنی  جہاز کو 10 ٹگ بوٹس کی مدد سے نکالا گیا ہے ۔

حیران کن طور پر اس مال بردار بحری جہاز کو دھکیلنے کے لیے انتہائی طاقتور ٹگ بوٹس کا استعمال کیا گیا ، ٹگ بوٹس کے استعمال سے پہلے انڈرواٹر سروے کیا گیا۔

بحری جہاز اس حادثے کے باعث نہر سوئز گزرگاہ بند ہونے سے سیکڑوں چھوٹے بڑے مال اور مسافر بردار جہاز پھنسے رہے جس سے اربوں کا نقصان ہوا جس کا تخمینہ 400 ملین ڈالر فی گھنٹہ لگایا گیا ہے۔

12فیصد سے زائد عالمی تجارت نہر سوئز کے راستے ہوتی ہے۔ کہا جارہاہے کہ نہر سویز میں یہ دوسرا بڑا ٹریفک جام تھا ، مگر اس بار اگر اس بحری جہاز کو بروقت ریسکیو نہ کیا جاتا تو  کھربوں ڈالر سے زائد کا نقصان ہوتا۔

پوری دنیا کے بڑے بحری جہاز ایورگرین کی وجہ سے ٹریفک میں پھنس چکے تھے ۔ بحری جہازوں کا سب سے بڑا ٹریفک جام ہونے کی وجہ سے نہرسویز کی انتظامیہ سمیت بحری جہاز کمپنیوں کو بھی شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا تھا۔ 

نہر سویز سے پہلے بحری تجارت کے لیے دوسرا راستہ اختیار کیا جاتاتھا  جس پر بحری جہازوں کو کم از کم 6000 کلومیٹر کا سفر اور سات سے آٹھ دن مزید لگتے تھے ، جس سے وقت اور پیسے کا ضیا ع ہوتا تھا۔