روسی صدر نے کورونا وائرس کی ویکسین ٹی وی پر سب کے سامنے کیوں نہیں لگوائی؟

روسی صدر نے کورونا وائرس کی ویکسین ٹی وی پر سب کے سامنے کیوں نہیں لگوائی؟

ماسکو :پوری دنیا میں روسی صدر کے کورونا ویکسین لگوانے کی ویڈیو نے نئی بحث چھیڑ دی ہے ۔ اور سوال اٹھایا جارہاہے کہ انہوں نے لائیو ٹی وی پر ویکسین کیوں نہیں لگوائی ۔

روسی صدر ولادیمیر پوتن سے روسی ٹی وی کو انٹرویو میں  اینکر نے سوال کیا کہ عوام کے سامنے  کورونا  ویکسین لگوانےکا انتخاب کیوں نہیں کیا؟  جیسا کہ دیگر عالمی رہنماؤں نے ٹیلی ویژن پر اپنی ویکسین براہ راست  لگوائی .

اس موقع پر انہوں نے “بندر” کی مثال دیتے ہوے کہا کہ جیسے وہ دوسروں کی کاپی کرتے ہیں میں ایسا نہیں کر سکتا. انہوں نے کہا کہ صرف اس وجہ سے کہ دوسرے عالمی رہنماؤں نے ٹی وی پر ویکسین لگوائی، مجھے ان کی پیروی کرنے کی کوئی ضرورت نہیں ہے.