فیس بک اور گوگل نے جنوب مشرقی ایشیاء کے لیے بڑے منصوبے کا اعلان

فیس بک اور گوگل نے جنوب مشرقی ایشیاء کے لیے بڑے منصوبے کا اعلان

لندن : فیس بک اور  گوگل    نے جنوب مشرقی ایشیا میں انٹرنیٹ کی رفتار  کو تیز  کرنے کے لیے  زیر سمندر کیبل کا جال  بچھانے کے  منصوبے کا اعلان کر دیا  ۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق فیس بک اور گوگل نے اہم ترین منصوبوں کا اعلان کردیا ہے  ،  ان منصوبوں میں سنگاپور ، انڈونیشیا اور شمالی امریکہ کو گوگل اور علاقائی ٹیلی کمیونیکیشن کمپنیوں کے ساتھ منسلک کرنے کے لئے دو نئی  زیر سمندر کیبلز  بچھائی جائے گی  تاکہ ان  ممالک کو انٹرنیٹ کی تیز ترین فراہمی دی جا سکے ۔

'ایکو اور بائفروسٹ 'نامی  یہ  دو کیبلز  انٹرنیٹ کو مزید 70 فیصد تک تیز کریں گی ۔فیس بک اور گوگل کا یہ منصوبہ 2023 تک مکمل کیا  جائے گا ۔

کمپنی انتظامیہ کا کہناہے کہ ہمارا پہلا مقصد ان ممالک میں تیز ترین انٹرنیٹ کی فراہمی ہے  جس کے لیے کئی سال سے کوششیں کی جارہی تھیں۔

مستقبل قریب میں ہم ان ممالک میں بھی ایسی ہی نئی پیش رفت کریں گے جہاں ابھی تک انٹرنیٹ کی رفتار ترقی یافتہ ممالک کے مقابلے میں انتہائی کم ہے ۔

دنیا اس وقت فائیو جی سے 6 جی کی طرف جارہی ہے ۔ جبکہ کئی ممالک اس سے کہیں کم رفتار کا انٹرنیٹ استعمال کررہے ہیں ۔ نئی کیبلز بچھانے سے ہمیں بہترین نتائج ملیں گے ۔

عالمی وبا کی وجہ سے پوری دنیا ہی آن لائن سسٹم سے استفادہ کررہی ہے تاہم اس کے لیے کئی ممالک میں تیز ترین انٹرنیٹ نہ ہونے کی وجہ سے خاصی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہاہے ۔