ایشیائی ترقی بینک کی پاکستان کیلئے 30 کروڑ ڈالر قرض کی منظوری

ایشیائی ترقی بینک کی پاکستان کیلئے 30 کروڑ ڈالر قرض کی منظوری
کیپشن: ایشیائی ترقی بینک کی پاکستان کیلئے 30 کروڑ ڈالر قرض کی منظوری
سورس: file

اسلام آباد: ایشین ڈویلپمنٹ بینک نے پاکستان کےلیے 30 کروڑ ڈالر قرض کی منظوری دے دی ہے۔ پاکستان  ہائیڈرو پاور پلانٹ کیلئے  اے ڈی بی سے قرض حاصل کرے گا۔ 

اے ڈی بی کے اعلامیے کے مطابق 46 ارب 12 کروڑ  روپے سے زائد کی امداد سے  پاکستان میں ہائیڈرو پاورپلانٹ  کی تعمیر  ہوگی جس سے کلین انرجی میں اضافہ ہوگا ۔منصوبےسے 300میگاواٹ بجلی حاصل کی جائے گی۔یہ منصوبہ دریائے کنہار پر بنایا جائے گا جو 2027 تک مکمل ہوگا۔

ایشین ڈویلپمنٹ بینک کا کہنا ہے کہ بالاکوٹ ہائیڈرو پاور پلانٹ سے 1200 ملازمتوں کے مواقع میسر آئیں گے ۔ 40فیصدملازمتوں پرمقامی افرادکوبھرتی کیاجائےگا۔