پی ڈی ایم ٹوٹ پھوٹ کا شکارہے، عثمان بزدار کے خلاف تحریک عدم اعتماد نہیں آئے گی: شیخ رشید

پی ڈی ایم ٹوٹ پھوٹ کا شکارہے، عثمان بزدار کے خلاف تحریک عدم اعتماد نہیں آئے گی: شیخ رشید
کیپشن: پی ڈی ایم ٹوٹ پھوٹ کا شکارہے، عثمان بزدار کے خلاف عدم اعتماد نہیں آئے گی: شیخ رشید
سورس: file

اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے اپوزیشن پر طنز کے تیر برسا دئیے، کہتے ہیں  پی ڈی ایم کا کوئی مستقبل نہیں، اچار چٹنی اتحاد میں شامل جماعتیں اب ایک دوسرے کے خلاف ہیں۔وہ خود ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے۔

سیف سٹی اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے  شیخ رشید نے کہا تحریک انصاف کی حکومت اپنی آئینی مدت پوری کریگی۔ عمران خان کا کوئی کچھ نہیں بگاڑ سکتا وہ اپنی جگہ پر مضبوط ہے۔

  کابینہ میں تبدیلیوں سے متعلق سوال پر وزیر داخلہ نے کہا  تبدیلی بہت بڑا یکشن ہوتا ہے۔سنا ہے وزرا کی تبدیلی ہو رہی ہے۔ کابینہ اجلاس کے بعد حقائق سامنے آجائیں گے۔ یہ میری 15ویں وزارت ہے،میں اپنی وزارت میں موجود ہوں۔

انہوں نے کہاکہ پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) والےایک دوسرے کیخلاف لگے ہوئے ہیں۔ وزیراعظم عمران خان عثمان بزدار کے ساتھ کھڑے ہیں ۔ ان کے خلاف کوئی عدم اعتماد کی تحریک نہیں آ رہی۔

شیخ رشید نے کہا کہ  پاکستان کی وزارت داخلہ کا بھارت کی وزارت داخلہ سے کوئی رابطہ نہیں۔پاک بھارت تعلقات میں بہتری کی کوشش کرنے میں کوئی حرج نہیں۔ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے۔ 

وزیر داخلہ نے کہا کہ 240 افراد سے ٹورسٹ پولیس کا آغاز کرنے جا رہے ہیں۔ ٹورسٹ پولیس 24 پوائنٹس پر تعینات کی جائے گی۔ سیف سٹی اتھارٹی کا قانون بہت جلد پاس کریں گے۔